پاکستان

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی(پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ائیرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker