بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی محکموں کی مجموعی ششماہی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان/ اجلاس
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی محکموں کی مجموعی ششماہی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس* ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور متعلقہ صوبائی محکموں کے سکریٹریز کی شرکت۔
وزیر اعلیٰ کو صوبائی سرکاری محکموں کی ششماہی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش ۔
محکمے تمام اسٹاف کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی اونر شپ لیں۔ وزیر اعلیٰ کی متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت ۔
محکمے عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کے لئے موثر میکنزم تشکیل دیں ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ۔
دو ہفتوں کے دوران صوبائی کنٹریکٹ پالیسی کا ڈرافٹ پیش کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ کی محکمہ قانون کر ہدایت ۔
محکمہ تعلیم سے متعلق کانٹریکچول ریکروٹمنٹ میں 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت
جعلی ڈگری ہولڈرز پر ایف آئی آر کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ۔
وزیر اعلیٰ کو صوبے کی ششماہی کھلی کچہریوں کی رپورٹ بھی پیش ۔
مفاد عامہ سے متعلق سمریوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ۔
شکایت سیل کو بھر پور انداز سے فعال کرتے ہوئے عوامی سطح پر اسکی بھرپور تشہیر کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان
*ششماہی محکمانہ رینکنگ میں ٹاپ 10 کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے محکموں کے سکریٹریز میں وزیراعلیٰ کی جانب سے تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئی* ۔
وزیراعلی کو محکمانہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بریفنگ
تمام صوبائی محکمے مقررہ وقت کے اندر اپنے ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان
ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان
جن ترقیاتی اسکیمات پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہے انہیں رواں مالی سال میں ہر صورت پورا کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان
منشیات کے عادی افراد کی مکمل بحالی کےلئے تمام ضروری اقدامات تیز کیے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ کی سکریٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت۔
بلوچستان میں بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ۔
بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی مختلف حادثات کا سبب بنتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان
صوبائی حکومت کی ترجیح اچھی طرز حکمرانی ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان
عوامی نوعیت کے تمام منصوبوں کو وقت پہ مکمل کرنا حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker