پاکستان

مری میں برفباری شروع، موسم شدید سرد، سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے برفباری کے دوران سیاحوں کی حفاظت کے لیے 10 نکاتی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مری پولیس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں تاکہ سیاحوں اورمقامی افراد کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈی پی او نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید برفباری اور برفانی طوفان کے خدشے کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طورپررات کے وقت اپنی حفاظت کے لیے کسی بھی غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔

تمام چیک پوسٹوں پر تعینات ٹریفک پولیس کے عملے کی ہدایات پرسختی سے عمل کرنا لازمی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے یا مشکلات سے بچا جا سکے۔

ایڈوائزری میں سیاحوں کو بتایا گیا کہ گاڑیوں میں ضروری سامان، جیسے کمبل، گرم کپڑے اور کھانے پینے کا انتظام رکھیں، اور سڑکوں پر آنے والے ہنگامی حالات کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہدایات پر عمل کرنے سے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker