موسم

کراچی: یخ بستہ ہواؤں سے کراچی کا موسم سرد، بارش کے بعد سب سے ٹھنڈا علاقہ کون سا رہا؟

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم کا ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماڑی پور میں پارہ 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی میں 20 ،​ گلشنِ معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 ،سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker