پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم نے کبھی نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے: خالد مقبول صدیقی

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔

لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سترہ سال سے100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فی صد کراچی دیتا ہے، چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے، ہمارا کوئی مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ نہیں پتا کہ گل پلازہ میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker