Punjabپاکستان

حکومت پنجاب کا بسنت کے 3 روز لاہور کے شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے 6 ،7 اور 8 فروری کو بسنت کے دوران عوام کو میٹرو بس، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسنت کے لیے 10 لاکھ موٹرسائیکلوں کو فری سیفٹی وائرز لگا کر دیےجائیں گے، بسنت کے 3 روز فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، 2 کنٹرول روم بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، مانیٹرنگ اور ٹریفک سمیت ہر لحاظ سے بہترین پلان بنایا گیا ہے، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، پنجاب کےعوام کوان کی خوشیاں لوٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بسنت کےدوران غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسائیکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے۔ پنجاب کی ثقافت بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، 6 فروری کی رات سے بسنت فیسٹیول کا آغاز کر دیا جائے گا ، اس دوران کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker