پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی ورلڈکپ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر آج ٹیم سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ورلڈکپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، بنگلا دیش آئی سی سی میں برابر کی حیثیت کا ملک ہے، اگر پاکستان کے ساتھ معاملے میں انڈیا کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ 10 مئی کو بھی ایک فیصلہ کیا تھا پھر اس کے بعد نہیں دیکھا کہ آگے کیا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker