پاکستانAzad Jammu and Kashmir

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی لیپا آزاد کشمیر کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع ہوگیا، زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا۔

طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں راولپنڈی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ استور ویلی روڈ 4 روز سے بند ہے، پاراچنار میں بھی خون جما دینے والی سردی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند ہیں اور بجلی معطل ہے۔

شدید برف باری کے باعث تیرہ میں حالات زندگی شدید متاثر ہیں، اور پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker