پاکستان

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ کی عدالت میں پیشی تک ان کے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں، شروع دن سے ان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker