World

ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور اہلیہ کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

تاہم سابق صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے معاملے پر پردہ ڈالنے کی اس کوشش پر کسی کو بھی یقین نہیں کیونکہ پہلے اس ویڈیو کا دفاع کیا گیا تھا۔

کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ ہم سب کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ٹرمپ ہے کون اور اس کے نظریات کیا ہیں؟

ادھرڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے ویڈیو پوسٹ کرکے کہا کہ کیا ری پبلکنز ساتھی اس نسل پرست شخص کے سامنے گھٹنے ٹیکتے رہیں گے؟

دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اوباما سے متعلق پوسٹ مکمل نہیں دیکھی، جیسےہی پتا چلا ہم نے پوسٹ کو ہٹادیا، غلطی نہیں کی، ہزاروں چیزوں کو دیکھتاہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker