کھیلکرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا ہے لیکن 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اوور میں اپنی ففٹیز مکمل کیں، ریکلٹن 61 اور ڈی کوک 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت عمر زئی نے 3 اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker