پاکستان

اسلام آباد: مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی مساجد انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے لیے دیے گئے مراسلے پر جواب جاری کردیا۔

پولیس کے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ مساجد میں عبادت کے اوقات میں کم ازکم ایک مسلح سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ مسجد کی حدود میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔

مراسلے کے مطابق مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں اور اردگرد پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد اور امام بارگاہوں میں داخل اور نکلنے کے لیے ایک ہی راستہ ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد کےمین گیٹ کے باہر ریڑھی بان،گداگر، ٹوپیاں اوردیگر اشیاء کی خرید و فروخت پرپابندی ہوگی، اس کے علاوہ مسجد میں مشکوک شخص، سرگرمیوں یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔

مراسلے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ تمام ہدایات پر فوری عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker