بلوچستان
کوئٹہ : دکان پر دستی بم حملہ ، دو افراد زخمی

کوئٹہ، خدائیداد روڈ پر دکان پر دستی بم دھماکا، 2 افراد زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خدائیداد روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دودھ کی دکان پر پھینکا جانے والا دستی بم دکان کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آ ور موٹر سائیکل پر سوار تھے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے



