بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کی تھانے کی حدود فیضان مسجد کے قریب ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے قائم سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، چیک پوسٹ کی دیواروں، کمرے کو نقصان پہنچا تاہم سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے، اس دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے، علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker