پاکستانتازہ ترین

احتجاج، دھرنے، سڑکیں بند کرنے سے عمران خان کا علاج نہیں ہونا: گورنر کے پی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج، دھرنے، سڑکیں بند کرنے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا علاج نہیں ہونا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہر جگہ 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنےلوگ احتجاج کے لیے نکلے وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار ہے۔

عمران خان کی آنکھ کا معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں کرر ہا: بیرسٹر گوہر

گورنر کے پی نے کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتحال میں ہے اور خیبر پختونخوا کی کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت عمران خان کا مناسب علاج کروارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker