کھیلکرکٹ

ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی، صائم 14 رنز بناکر آؤٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اہم میچ میں نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری جب اوپنر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ نمیبیا کے خلاف لازمی جیتنا ہے اور اگر میچ باش کی نذر ہوجاتا ہے تو تب بھی پاکستان ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی تاہم نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا کی ٹیم بہتر رن ریٹ پر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker