
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یوں پاکستان نے نمیبیا کےخلاف 102 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 100 سے زائد رنز سے کا میابی حاصل کی۔
اس سےقبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 82 رنز کی تھی۔
2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 82 رنز سے شکست دی تھی۔



