پاکستان

وزیراعظم یوتھ سکیم میں مفت لیپ ٹاپ کی اہلیت کیلئے نئی شرائط کا اعلان

حکومت نے وزیراعظم یوتھ سکیم میں مفت لیپ ٹاپ کی اہلیت کیلئے نئی شرائط کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سکیم میں میرٹ کے ساتھ ساتھ متعدد نئے معیار بھی شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت درخواست دہندہ کا باقاعدہ داخلہ کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی/کالج میں ہونا لازمی ہے، سکیم اب بی ایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے طلباء کے لیے بھی دستیاب ہے، تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر معیار کی بنیاد پر ہی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
حکومتی حکام نے بتایا ہے کہ یہ تبدیلیاں زیادہ سے زیادہ طلباء کو سکیم سے مستفید کرنے اور پروگرام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے کی گئی ہیں، اس اقدام سے ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی ممکن ہوگی، اس سکیم سے لیپ ٹاک کے حصول کے اہل طلباء مختلف مراحل پر عمل کرتے ہوئے سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ مفت لیپ ٹاپ سکیم میں اہلیت کے معیار میں تبدیلی کا مقصد نوجوان طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم میں سہولت فراہم کرنا اور ملک کے تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے، نئے قواعد کے تحت سکیم اب زیادہ منصفانہ، شفاف اور جامع ہو گئی ہے، طلباء اپنی یونیورسٹی یا کالج میں رجسٹریشن مکمل کریں، سکیم کی سرکاری ویب سائٹ پر درخواست جمع کروائیں، تعلیمی ریکارڈز اور شناختی دستاویزات درست طریقے سے فراہم کریں، جس کے نتیجے میں میرٹ کی بنیاد پر اہل طلباء کی فہرست شائع ہوگی اور لیپ ٹاپ تقسیم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker