پاکستان

ڈی ایچ کیو اسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی الٹراساؤنڈ مشین چوری

مانسہرہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے ریڈیا لوجی ڈپارٹمنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی الٹرا ساؤنڈ مشین چوری ہوگئی۔

ترجمان کنگ عبداللہ اسپتال کے مطابق ریڈیا لوجی ڈپارٹمنٹ کے تالے توڑ کر الٹرا ساؤنڈ مشین چوری کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ مشین کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو بائیک پر لے جانیوالے شخص اور اسپتال کے سوئپر کوسہولت کاری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہےجبکہ مرکزی ملزم کی تصاویر تمام تھانوں کو بھجوادی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی کا عملےسے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker