پاکستان

کرک: فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 5 اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker