انٹرنیشنل

واٹس ایپ ڈیٹا کی سیکیورٹی کے لیے نیا پاس ورڈ فیچر : بڑی سہولت متعارف

کیلیفورنیا : میٹا کی زیرِ ملکیت اور دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نئے اکاؤنٹ پاس ورڈ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین کو لاگ اِن کے وقت پہلے 6 ہندسوں پر مشتمل ویری فکیشن کوڈ اور منتخب کردہ اضافی پاس ورڈ درج کرنا ہوگا۔

یہ نظام صارف کو ہیکرز سے مؤثر تحفظ فراہم کرتا ہے اس طرح اگر کسی کے پاس ویری فکیشن کوڈ موجود بھی ہو، تب بھی پاس ورڈ کے بغیر اس کو اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
اگر کسی صارف نے پہلے سے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کر رکھا ہے تو ایپ سب سے پہلے وہ کوڈ طلب کرے گی، جس کے بعد اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کرنا ہوگا۔

یہ نیا فیچر تاحال تیاری کے مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹ میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ جس کے ذریعے صارف کو سیکیورٹی کی ایک اضافی سطح فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker