پاکستان

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا، پاکستان میں نظارہ کیا جاسکے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ملک کےمختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا اور، ​پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ​دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جب کہ ​چاند گرہن شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا اور ​رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن ایشیا،​ آسٹریلیا،​ شمالی و ​جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker