انٹرنیشنل

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

رمضان المبارک کے آغاز پر اسرائیلی حکام نے جمعے کی نماز کے لیے مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

تاہم روزانہ اجازت ناموں کے ساتھ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

یہ عام برسوں میں آنے والے لاکھوں افراد کے مقابلے میں بہت کم تعداد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker