انٹرنیشنل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی تصدیق کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کچھ دیر پہلے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ہمارا مقصد امریکی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے، ایرانی رجیم کی جانب سے خطرے کو ختم کررہے ہیں،ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے،
ایران اپنےایٹمی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا تھا،ایران لانگ رینج میزائل بنارہا ہےجو امریکا کیلئے خطرہ ہیں۔
واضح رہےکہ اب سےکچھ دیرپہلے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملہ کیا گیا ہے، دارالحکومت تہران پرفضا اورسمندرسےمیزائل داغےگئے،صدارتی محل اور خامنہ کی رہائشگاہ کے قریب7 میزائل گرے۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ایران پر فضا اورسمندر سےحملے کیےجارہے ہیں،حملوں میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایاجارہا ہے،امریکی بیسز کےتحفظ کیلئے بحری بیڑے مشرق وسطیٰ منتقل کیے گئے تھے۔



