دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو نے ڈرون حملوں کے بعد‘ ریفائنری بند کر دی

سعودی عرب میں واقع دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو نے ڈرون حملوں کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر ایک ریفائنری بند کر دی ہے رپورٹ کے مطابق آرامکو نے راس تنورہ ریفائنری بند کر دی. سعودی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس نے دو راس تنورہ ریفائنری کے قریب دو ڈرون کو مار گرایا ہے راس تنورہ کمپلیکس، جو مملکت کے خلیجی ساحل پر واقع ہے، مشرقِ وسطیٰ کی بڑی ریفائنریوں میں سے ایک پر مشتمل ہے جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ 50 ہزار بیرل ہے اور یہ سعودی خام تیل کی برآمدات کے لیے ایک اہم ٹرمینل بھی ہے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریفائنری کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کیا گیا اور صورتحال قابو میں ہے آرامکو نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ادھر ایرانی ہلال احمر نے حالیہ امریکی واسرائیلی حملوں کے دوران ملک بھر میں 555 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے دوسری جانب کویت کی وزارت دفاع نے بتایا کہ کئی امریکی جنگی طیارے پیر کی صبح کویت میں گر کر تباہ ہوئے، لیکن ان کا عملہ بچ گیا وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کئی امریکی جنگی طیارے آج صبح گر کر تباہ ہو گئے تمام عملے کے ارکان زندہ بچ گئے بیان میں کہا گیا کہ گرنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں.
بیان میں کہا گیا کہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاﺅ کی کارروائیاں شروع کر دیں، عملے کو بچایا اور انہیں طبی معائنہ اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا ان کی حالت مستحکم ہے کویتی حکام نے کہا کہ انہوں نے براہ راست امریکی افواج کے ساتھ رابطہ کیا تاکہ حالات کا جائزہ لیا جائے اور مشترکہ تکنیکی اقدامات کیے جاسکیں. کویت میں امریکی سفارت خانہ کے اوپر سیاہ دھواں اٹھتے دکھائی دیئے ہیں جبکہ سفارتی مشن نے لوگوں کو عمارت کے قریب نہ آنے کی ہدایت کی ہے ایران کی طرف سے خلیجی خطے پر تیسرے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل شہر میں سائرن بجے، جب ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں تازہ میزائل اور ڈرون حملے کیے.



