World

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں شہید 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کردی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملے میں شہید ہونے والی 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی حملے میں شہید ہونے والی اسکول کی 160 طالبات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ غزہ سے میباب تک، معصوم جانوں کو سفاکی سے قتل کر دیا گیا۔

شہید 160 کمسن طالبات کو میناب میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ طور پر حملے کیے تھے جنہیں امریکی صدر نے EPIC FURY کا نام دیا تھا، ان ہی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ایلمینٹری اسکول کی طالبات امریکی حملے میں شہید ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker