پاکستان

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب( لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی۔

وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔

یاد رہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنزیراحمد کی 3 سالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6 مارچ 2023کو جاری ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker