پاکستان

آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

افغانستان کی بلااشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں ۔

پاک فوج نے آرٹلری فائر سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔

ارندو سیکٹر میں بھی افغان طالبان کے مرکز کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔ قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ ، ایمونیشن ڈپوز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹوں کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ۔ کارروائیاں چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker