پاکستان

آپریشن غضب للحق جاری: افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا

پاک فوج کا افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

کیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کےخلاف زمینی اورفضائی مؤثرکارروائیاں کیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کارندے فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈرپرافغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےٹھکانوں اورفوجی تنصیبات کونشانہ بنایا جارہاہے، اور آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker