جرم
سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا
سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 126 شمالی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
رحیم یارخان میں شوہر کا بیوی پر مبینہ تشدد، ناک کاٹنے کی کوشش، سر کے بال کاٹ دیے
ریسکیو حکام نے بتایا کہ شوہر نے مبینہ طور پر اپنی جوان بیوی کو تیزاب پلادیا جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بیوی کو تیزاب پلانے کے الزام میں شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسے تحقیقات جاری ہیں۔



