بلوچستان

کوئٹہ: پولیس یونیفارم میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ لگ گیا کامیاب کارروائی کے نتیجے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ: پولیس یونیفارم میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ لگ گیا۔ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مدعی محمد اکبر کی رپورٹ پر مورخہ 19/11/2025 کو تھانہ سریاب میں FIR نمبر 373/25 بجرم دفعہ 395 PPC درج کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 18 تا 20 نامعلوم ملزمان، جو پولیس اور اے ٹی ایف کی وردیوں میں ملبوس تھے، رات تقریباً 03:00 بجے زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور 50 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے SCIW ٹیم نے جدید تفتیش اور کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سلیم زہری، منان سرپارہ، نصراللہ پیرکانی، خداداد اور عبدالحمید شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پراڈو گاڑی جو واردات میں استعمال ہوتی تھی، ایک ٹی ٹی پستول، ایک .223 رائفل، ایک کار 98 رائفل، دو واکی ٹاکی، دو عدد ہتھکڑیاں اور پولیس، اے ٹی ایف اور ایکسائز کی 10 عدد یونیفارمز برآمد کر لی گئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker