پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جب کہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ دو نئی فرنچائزز بھی لیگ کا حصہ ہوں گی، حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیمیں ہیں، جس کے بعد ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔
پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں جب کہ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم اور پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کے میچز میزبانی کرے گا۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10،10 میچز کھیلے گی جب کہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔



