پاکستان

خطے کے دیگر ممالک کیساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کی ہے۔

دوران گفتگو مسعود پزشکیان نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔

وزیراعظم نےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا اورانہوں نے ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker