انٹرنیشنل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا سے جنگ بندی کیلئے 3 شرائط رکھ دیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائيں ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے ، اور آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker