World

والد کو 10 رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا۔

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے آڈیو پیغام میں والد کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال شدت اختیار کر رہی تھی، اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔

نو منتخب سپریم لیڈر نے ایرانی عوام سے صبر اور اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لے گا۔

نئے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker