پاکستانتازہ ترین

سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شاگئی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید برآں جمعہ کو لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker