پاکستان

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرناہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055 ارب روپے تک پہنچ گیا، نئےقرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق منصوبےکا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھاگیا ہے، سرکاری اداروں کےلیےتربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائےگا۔

اس کے علاوہ پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق نئی اصلاحات سے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے، پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائے گا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کےلیے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانےکی تیاری ہے، طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی بھی بہتربنائی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker