پاکستان

ہاکی ورلڈکپ 2026 کے ڈراز کا کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے۔ بھارت ،انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں بھی گروپ ڈی کا حصہ ہیں ۔

ورلڈ کپ کے گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔گروپ بی میں میزبان بیلجیئم، جرمنی، فرنس اور ملائیشیا شامل ہیں، جبکہ گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین آئرلینڈ اور جنوبی فریقا شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی کا کھیل ملکوں درمیان فاصلوں کو کم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ رواں سال اگست میں بیلجیئم اور اور نیدر لینڈز میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker