انٹرنیشنل
امریکا نے یو اے ای کو 4.5 ارب ڈالر مالیت کا جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کو جدید لانگ رینج ریڈار فراہم کیا جائے گا، دفاعی نظام تقریباً 4.5 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیا جدید ریڈار دور سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو نشانے بنا سکے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا ریڈار تھاڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔ نیا ریڈار سرحد میں پہنچنے سے پہلے ہی ہی بیلسٹک میزائل تباہ کرسکے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکا امارات معاہدے میں 12 جدید سینسر اور کمیونیکیشن سسٹمز بھی شامل ہیں۔ عرب امارات کو دو کنٹرول سینٹرز بھی دیے جائیں گے۔



