ایران کے حملوں نے ایل این جی کی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے17فیصدتک ختم کردی، سی ای او قطر انرجی

قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) سعد الکعبی نے کہا ہےکہ ایران کے حملوں نے قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداواری صلاحیت کو 5 سال کے لیے17 فیصد تک ختم کردیا ہے۔
غیر ملکی ایجنسی سے گفتگو میں سعد الکعبی نےکہا کہ ایرانی حملوں سے وہ تنصیبات متاثر ہوئیں جہاں سے 17 فیصد برآمدی ایل این جی تیار ہوتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ تنصیبات کی مرمت میں تین سے پانچ سال لگ سکتے ہیں، مرمت کے اس کام پر 26 ارب ڈالرز لاگت آئے گی اور قطر کو ممکنہ طور پر پانچ سال کے لیے اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے لیے ایل این جی سپلائی کے معاہدوں کو معطل کرنا پڑسکتا ہے، معاہدے معطل کرنے کی یہ شق پہلے سے معاہدےکا حصہ ہوتی ہے۔
سعد الکعبی کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف قطر بلکہ عالمی توانائی منڈی کے لیے ایک بڑا بحران ثابت ہوسکتی ہے۔



