پاکستان

لاہور: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، بیٹی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور میں گھریلو ناچاقی پر ایک شہری نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ڈیفنس اے، میں گھریلو نا چاقی پر سرفراز نے فائرنگ سے بیوی شہناز، بیٹی فاطمہ کو زخمی اور بیٹے عبداللہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔

ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، زخمی شہناز اور فاطمہ کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے، ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ واقوعے کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker