
گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں چولہے جلانا بھی مسئلہ بن چکا ہے
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ چاند رات سے لے کر عید الفطر کے تینوں ایام کے دوران صارفین کو بلا تعطل اور مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جائے گی۔ تاہم زمینی حقائق اس دعوے کے برعکس نظر آ رہے ہیں، جس پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے
شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری نوٹس لیں اور گیس پریشر کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔



