پاکستان

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

شہبازشریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلےکےلیے آذربائیجان کے صدرکو ٹیلیفون کیا۔

گفتگو میں وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر اور برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی امت کی صفوں میں اتحاد کی بھی دعا کی گئی جبکہ ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے آذربائیجان کےخلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker