بلوچستان

خضدار، این اے 256 میں سیکیورٹی خدشات، بلوچستان حکومت کا الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں سیکیورٹی کے سنگین خدشات اور ممکنہ خطرات کے باعث الیکشن کو موخر کرنے کی درخواست سامنے آئی ہے۔ معاونِ داخلہ حکومتِ بلوچستان بابر یوسفزئی نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور تھریٹ الرٹس کے پیشِ نظر انتخابات کے انعقاد میں دشواریاں پیش آ سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے متعلقہ خدشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کروانے یا انہیں مخر کرنے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) ہی کرے گا۔ صوبائی انتظامیہ کا کام صرف سیکیورٹی کی صورتحال پر رپورٹ فراہم کرنا ہے، جبکہ آئینی طور پر انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ بلوچستان ہر صورت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اگلے اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker