موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز، 24 ہزار فونز کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب

موبائل ایپ کے ذریعے سستا تیل فراہم کرنے کا معاملے پرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) بورڈ نے24 ہزارموبائل فون کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق این آئی ٹی بی موبائل فون کی خریداری کی قیمت طے کرے گا۔ وزیر آئی ٹی کا شزا فاطمہ کا کہنا تھاکہ 24 ہزارموبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں دیں گی، موبائل فونزکی خریداری کیلیے قومی خزانے سے رقم استعمال نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایاکہ ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ اورڈیٹا انٹری کیلئے اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کرےگا، طویل مدتی اصلاحات سے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، اوگرا ڈیش بورڈ توانائی شعبے میں ڈیٹا بیسڈ فیصلوں میں مددگارثابت ہوگا اور اس کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی چین کی بہترنگرانی ممکن ہوگی۔
ذرائع کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز ہے، ایک ایپ صارف کے پاس دوسری متعلقہ آئل کمپنی کے پاس ہوگی، صارف کو رجسٹریشن نمبراورشناختی کارڈ کی مدد سے کوٹے کےمطابق تیل فراہم کرنے کی تجویزہے۔



