انٹرنیشنل

یوگنڈا کے آرمی چیف کی ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش

یوگنڈا کے آرمی چیف جنرل مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے کہا یوگنڈا کی افواج اسرائیل کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے لیکن اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی بات کی گئی تو یوگنڈا بھی جنگ میں داخل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے اگر اسرائیلی بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے تو صرف ہمیں ایک بار کہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔

خیال رہے کہ یوگنڈا کی فوج میں 45 ہزار فوجی شامل ہیں اور یوگنڈا کے موجودہ آرمی چیف ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker