بلوچستان

سوراب میں ایف سی کی بڑی کارروائی: قومی شاہراہ پر300 کلوگرام نصب بھاری آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

سوراب میں ایف سی کی بڑی کارروائی: قومی شاہراہ پر نصب بھاری آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
🔶 29 مارچ 2026 کو ایف سی کی بم ڈسپوزل ٹیم نے ضلع سوراب میں کسٹمز چیک پوسٹ کے قریب قومی شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی (IED) برآمد کر کے کامیابی سے ناکارہ بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
🔶 یہ ایک انتہائی بڑا آئی ای ڈی تھا جس میں تقریباً 300 کلوگرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا، جو پل کے نیچے 8 ڈرموں میں چھپایا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق تخریب کاروں نے بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
🔶 سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور مستعدی سے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ٹال دیا گیا ہے، جس سے قیمتی جانوں اور قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker