پاکستان
اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت کا لرزہ خیز قتل

اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت کا لرزہ خیز قتل، گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے دوران فائرنگ سے عامر اعوان نامی کاروباری شخسیت شدید زخمی ہوئے تھے جو دوارن علاج دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سےمعروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہوئے تھے جوکہ آج دوارن علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عامر اعوان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ تھے اور گاڑیوں کے شو رومز کے مالک تھے۔



