انٹرنیشنل
ایران نے 30 دنوں میں خلیجی ممالک پر کتنے حملے کیے؟ اعداد و شمار جاری
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے 30 دنوں میں خلیجی ممالک پر 5 ہزار 200 سے زائد حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران سعودی دفاعی نظام نے 57 میزائلوں اور ایک ہزار 6 ڈرونز کو مار گرایا۔
کویت پر ایران نے 309 بلسٹک میزائلوں اور 616 ڈرونز سے حملے کیے۔ اس کے علاوہ قطر پر ایران نے 206 میزائلوں، 90 ڈرونزاور 2 جنگی طیاروں سے حملے کیے۔
بحرین نے ایک ماہ میں ایران کے 174 میزائل اور 391 ڈرون مار گرائے۔ ایران نے یو اے ای پر 413 میزائلوں اور1 ہزار 914 ڈرونز سے حملے کیے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں بھی ایران نے 19 ڈرون حملے کیے۔



