پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے ہونے کا امکان

عوام پر نیا پٹرول بم گرائے جانے کا امکان، آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد نیا ٹیکس لگانے کامطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے کئی مطالبات کردیے ہیں جس کے تحت اگلے مالی سال ٹیکس ہدف میں 16سو ارب روپے سے زائد اضافے کی تجویز دے دی ہے۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول سمیت ایندھن پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے، اسی طرح آئی ایم ایف نے سولر صارفین پر بھی 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر زور دیا ہے اور نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی پر سستا ایندھن فراہم کرنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار اور مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی جا رہی تھی جس کے ذریعے مستحق صارفین کو سستا پیٹرول فراہم کیا جانا تھا تاہم اختلافات کے باعث اس ایپلی کیشن پر کام بھی روک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے منصوبے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے فیول کی فراہمی اب حکومتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ آئی ٹی جلد ہی عوام کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے گی۔شزہ فاطمہ نے مزید وضاحت کی کہ ملک میں فیول کی دستیابی کا کوئی بحران نہیں ہے، اصل چیلنج ادائیگیوں کے توازن کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker